PDA

View Full Version : اس جرم میں اعانت کرنی جس کی سزا قید ہے اگر جر&


pakistan
08-02-2008, 04:47 PM
دفعہ 116
جرم
اس جرم میں اعانت کرنی جس کی سزا قید ہے اگر جرم کا ارتکاب اعانت کے سبب سے نہ ہوا ہو۔
آیا اہل پولیس بغیر وارنٹ گرفتار کرسکتا ہے یا نہیں
بلا وارنٹ گرفتار کرسکتا ہے اگرا اس جرم کے لیئے جس میں اعانت کی گئی ہے گرفتاری بغیر وارنٹ کے ہوسکتی ہو مگر کسی اور صورت میں نہیں۔
آیا حسب معمول ابتدا وارنٹ جاری ہوگا یا سمن
اگر وہ جرم جس میں اعانت کی گئی ہو قابل اجرائے وارنٹ تو وارنٹ جاری ہوگا ورنہ سمن
آیا قابل ضمانت ہے یا نہیں
بلحاظ اس کے کہ جرم جس کی اعانت کی گئی قابل ضمانت ہے یا نہیں
آیا راضی نامہ ہوسکتا ہے یا نہیں
اگر وہ جرم جس میں اعانت کی گئی ہو قابلِ راضی نامہ ہو تو راضی نامہ پر طے ہوسکتا ہے ورنہ نہیں
سزا حسب مجموعہ قوانین تعزیرات پاکستان
دونوں قسموں میں سے ایک قسم کی قید جو اس جرم کی پاداش میں مقرر ہے اور اس کی میعاد اس قید کی بڑی سے بڑی میعاد کے ایک نصف تک ہو سکتی ہے ، یا جرمانہ یا دونوں
کسی عدالت سے جرم کی تجویز ہوگی
اس حالت سے جس میں وہ جرم جس میں اعانت کی گئی ہو تجویز کیئے جانے کے لائق ہے