PDA

View Full Version : اس جرم کے ارتکاب میں اعانت کرنا جس کو عامہ خ&#


pakistan
08-02-2008, 04:43 PM
دفعہ 117
جرم
اس جرم کے ارتکاب میں اعانت کرنا جس کو عامہ خلائق یا دس سے زیادہ اشخاص کریں
آیا اہل پولیس بغیر وارنٹ گرفتار کرسکتا ہے یا نہیں
بلا وارنٹ گرفتار کرسکتا ہے اگرا اس جرم کے لیئے جس میں اعانت کی گئی ہے گرفتاری بغیر وارنٹ کے ہوسکتی ہو مگر کسی اور صورت میں نہیں۔
آیا حسب معمول ابتدا وارنٹ جاری ہوگا یا سمن
اگر وہ جرم جس میں اعانت کی گئی ہو قابل اجرائے وارنٹ ہے تو وارنٹ جاری ہوگا ورنہ سمن
آیا قابل ضمانت ہے یا نہیں
اگر وہ جرم جس میں اعانت کی گئی ہو قابل ضمانت ہو تو معین کو ضمانت پر رہائی دی جائے گی ورنہ نہیں۔
آیا راضی نامہ ہوسکتا ہے یا نہیں
اگر وہ جرم جس میں اعانت کی گئی ہو قابلِ راضی نامہ ہو تو راضی نامہ پر طے ہوسکتا ہے ورنہ نہیں
سزا حسب مجموعہ قوانین تعزیرات پاکستان
دونوں قسموں میں سے ایک قسم کی قید تین سالہ یا جرمانہ یا دونوں
کسی عدالت سے جرم کی تجویز ہوگی
اس حالت سے جس میں وہ جرم جس میں اعانت کی گئی ہو تجویز کیئے جانے کے لائق ہے