PDA

View Full Version : کسی مجمع خلاف قانون میں شامل ہونے کے لیئے ا


pakistan
08-02-2008, 12:34 PM
دفعہ 150
جرم
کسی مجمع خلاف قانون میں شامل ہونے کے لیئے اشخاص کو اجرت پر رکھنا یا ان سے قرار داد کرنا یا نوکررکھنا۔
آیا اہل پولیس بغیر وارنٹ گرفتار کرسکتا ہے یا نہیں
بلا وارنٹ گرفتارنہیں کرسکتا۔
آیا حسب معمول ابتدا وارنٹ جاری ہوگا یا سمن
اس جرم کے مطابق جس کا ارتکاب اس شخص نے کیا ہو جو اجرت پر رکھا گیا یا جس سے قرار داد کیا گیا یا نوکر رکھا گیا ۔
آیا قابل ضمانت ہے یا نہیں
اگر اصل مجرم ضمانت پر رہا ہوسکتا ہو تو شریک مجرم بھی ضمانت پر رہا ہوسکے گاورنہ نہیں
آیا راضی نامہ ہوسکتا ہے یا نہیں
قابل راضی نامہ نہیں ہے
سزا حسب مجموعہ قوانین تعزیرات پاکستان
وہی سزا جو اس مجمع ناجائز کی کسی شریک کو اور اس جرم کی پاداش میں ہوسکتی ہے جس کا ارتکاب مجمع مذکورہ کا کوئی شریک کرے گا۔
کسی عدالت سے جرم کی تجویز ہوگی
تجویز مجرم کے مقدمہ کی اس عدالت سے ہوگی جہاں اصل جرم مذکور لائق تجویز ہوگی۔